اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےبیان میں آیا ہے کہ بریگيڈیر پاسدار محمد علی اللہ دادی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شجاع، مخلص اور صاحب خرد کمانڈروں میں سے ایک تھے اور وہ دفاع مقدس کے زمانے میں اور پھر صوبۂ یزد میں سپاہ الغدیر کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے دوران اپنے موثر کردار کی وجہ سے زندہ جاوید ہوگئے ہیں اور اسلامی وطن کی موجودہ اور آنے والی نسلیں ان کو اپنے لۓ مشعل راہ سمجھیں گی۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ صاحب ایمان اور ولایت کی اطاعت کرنے والے کمانڈر تکفیری سلفی دہشتگردوں کےمقابلے میں شام کی حکومت اور ملت کو مشاورت دینے کے لۓ اس ملک میں گئے تھے اور انہوں نے شام کے جغرافیائی حدود میں اس صیہونی دہشتگردانہ سازش اور مظالم و جرائم کو روکنے اور ان کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم مشورے دیۓ اور صہونیت کے مخالفین اور اسلامی استقامت کے حامیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ سپاہ پاسداران کے بیان میں بریگیڈیر محمد علی اللہ دادی کی شہادت کے بارے میں آیا ہے کہ مجاہدین کا ایک گروہ قنیطرہ کے علاقے میں گیا تھا کہ صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے حملہ کر دیا جس میں نتیجے میں بریگیڈیر محمد علی اللہ دادی اور حزب اللہ لبنان کے چند جوان شہید ہوگۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲